![]() |
---|
![]() |
---|
تمام دوستوں ساتھیوں کو طاہرہ زمان کی طرف سے اسلام علیکم ۔ امید ہے آپ تمام خیریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں ۔ زندگی کا ہر دن اپنی خوبصورت یادوں کے ساتھ گزار جاتا ہے اور وہ دن پھر واپس نہیں آتا صرف یادیں رہ جاتی ہیں ۔ آج کے میں اپنے گھر سے باہر نکلی ہمارے گھر کے پاس جوار کی فصل کھڑی تھی جس پر جوار کے پھل لگ رہے تھے اور ساتھ بیری کا پودا کھڑاتھا جس پر بیری کے پھول لگ رہے تھے ۔ پوری تفصیل اس پوسٹ میں بیان کروں گی امید ہے آپ سب کو میری آج کی یہ پوسٹ پسند آئے گی ۔ زندگی ہمیشہ خوشی سے گزارو غم کسی مخصوص وقت میں آتے ہیں ان کو صبر سے گزار کر خوش رہو یہ زندگی کا لطف ہے
![]() |
---|
![]() |
---|
جوار ایک اہم خریف فصل ہے جو خاص طور پر کم بارش والے علاقوں میں اگائی جاتی ہے کیونکہ پانی جہاں کم ہو وہاں اس کو اگایا جاتا ہے یہ جو جوار کے پودے کھڑے ہیں جن کی تصویریں میں نے بنائی ہیں ان کو دو مہینے سے کوئی پانی نہیں لگایا گیا یہ صرف ایک بارش پر کھڑے ہیں ۔ یہ اناج بھی ہے یہ الرجی والے افراد کیلئے بہت فائدے مند ہوتا ہے ۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، قبض سے بچاتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے ۔ اور یہ جانوارں کے چارے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، اور جانوروں کے لیے غذائیت سے بھرپور چارہ فراہم کرتی ہے ۔وزن میں کمی کیلئے جوار میں پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ ذیابیطس کے لیے مفید ہوتی ہے خون میں شکر کی سطح کو اچانک نہیں بڑھاتا، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے ۔
![]() |
---|
![]() |
---|
جوار دل کے مریضوں کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے ۔ ایک تواس میں فائبر ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور دوسرا یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔ جوار ایک توانائی سے بھر پور غذا ہے اس میں آئرن موجود ہوتا ہے جو تھکن کو کم کرتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ جوار کے اتنے فوائد میں نے بیان کر دے ۔ لیکن پھر بھی ہم سب لوگ اس سے فوائد حاصل اس لیے نہیں کر سکتے کہ ہم اس کو ہم صرف جانوارں کے چارے کے طور پر اگاتے ہیں جبکہ اس کے بیج انسانوں کیلئے بہت زیادہ فائدے مند ہوتا ہے ۔
![]() |
---|
![]() |
---|
![]() |
---|
جوار کے بعد میں نے بیری کے پودے کی چند تصویریں بنائیں جس پر بیری کے پھول لگے ہوئے تھے ۔ بیری کے پھول بیری کے پتے بیری کا پھل ان سب کے اتنے فوائد ہیں کہ ان پر علحیدہ سے میں پوسٹ لکھوں گی ۔ قرآن مجید میں اللّٰہ تعالیٰ نے اس کو جنتی درخت کہا ہے ۔ بیری کے پتوں کو حسد، جادو اور نظرِ بد سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ بیری کے پتوں کو پانی میں اُبال کر اس سے غسل کرنا روحانی سکون اور تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سب سے اہم یہ بھی ہے کہ بیری کے پتوں کا لیپ جلدی امراض جیسے خارش، دانے، اور الرجی میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
![]() |
---|
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io
Height165 cm | ![]() | Weight65 kg | ![]() | Body Fat45 % | ![]() |
Waistcm | ![]() | Thighscm | ![]() | Chest32 cm | ![]() |